سی سی ڈی کوتوالی کا مبینہ مقابلہ، زیر حراست 2 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
08-31-2025
(لاہور نیوز) سی سی ڈی کا ایک اور مبینہ مقابلہ، زیر حراست 2 ملزمان مارے گئے۔
سی سی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے ملزمان میں غلام مصطفیٰ اور عاصم شفیق شامل ہیں،دونوں ملزمان زیر حراست تھے، ملزمان کو نشاندہی کے لئے سگیاں لے کر گئے، اس دوران ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، دونوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ مقابلہ سی سی ڈی کوتوالی کےساتھ ہوا، مارے گئے ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو ڈکیتی، راہزنی، سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے ۔