لاہور:شہر کے مختلف علاقوں میں بارش،گرمی کی شدت میں کمی

08-29-2025

(لاہور نیوز) شہر کےمختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق جوہر ٹاؤن ،کوٹ لکھپت ، ٹاؤن شپ ، ماڈل ٹاؤن، مولانا شوکت علی روڈ، پیکو روڈ پربارش ہوئی  جبکہ   کینال روڈ،گلبرگ،قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں بھی بارش ہو تی رہی۔  اسی طرح  قذافی،اچھرہ، مسلم ٹاؤن، فیروز پور روڈ پر  بھی  کچھ دیر بونداباندی  کا سلسلہ جاری رہا۔موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے،8کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چلنےکاسلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات  نے شہرمیں وقفےوقفےسےبارش کی پیشگوئی کی ، بارشوں کاسلسلہ 2ستمبرتک جاری رہے گا ۔