گرانفروشوں کی اجارہ داری: برائلر گوشت اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

08-29-2025

(لاہور نیوز) لاہور کی مارکیٹوں میں برائلر گوشت کی قیمتیں عدم استحکام کا شکار ہیں، جبکہ مرغی کا گوشت 595 روپے فی کلو پر برقرار ہے۔

برائلر گوشت 650 روپے فی کلو جبکہ صافی گوشت 750 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، زندہ برائلر کا ہول سیل ریٹ 397 روپے اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، لیکن بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 430 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ انڈوں کی قیمتوں میں ایک روپیہ کی کمی آئی ہے اور فی درجن قیمت 299 روپے ہو گئی ہے، انڈوں کی پیٹی 8850 روپے میں دستیاب ہے۔ دوسری جانب شہر کی منڈیوں میں گرانفروشوں کا راج ہے، جس کے نتیجے میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ جاری ہے، پیاز 100 روپے فی کلو، ٹماٹر اور سبز مرچ 150 روپے فی کلو اور لہسن 400 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح ادرک 600 روپے فی کلو، لیموں 200 روپے فی کلو، ٹینڈے 260 روپے فی کلو اور آلو 120 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں، گوبھی 200 روپے فی کلو، شلجم 150 روپے فی کلو اور بھندی و شملہ مرچ 250 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافے کا سامنا ہے، جیسے کیلا 260 روپے فی درجن، پپیتا 500 روپے فی کلو، انگور اور سیب 420 روپے فی کلو ، آڑو، خوبانی اور مسمی 400 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، ناشپاتی 350 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔