سیلاب کے باعث ٹیوٹا کے متعدد ادارے بند کر دیئے گئے
08-29-2025
(ویب ڈیسک) سیلاب کی صورتحال کے باعث ٹیوٹا نے لاہور کے متعدد ادارے عارضی طور پر بند کر دیئے۔
ٹیوٹا حکام کے مطابق شاہدرہ، فیروز والا، شرقپور شریف، نارنگ منڈی ،خان پور ڈوگراں میں ادارے بند کر دیئے، منڈی فیض آباد اور گنگن پور میں ادارے بند کر دیئے گئے۔ جمعہ اور ہفتہ کے روز ادارے بند رہیں گے، دیگر اضلاع میں اداروں کی بندش ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کے بعد کی جائے گی۔ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی نے تمام اضلاع کے اداروں کو ہدایت کر دی۔