سیلاب کے دوران 800 شہریوں کو ون فائیو پر کالز کر کے مدد ملی

08-29-2025

(لاہور نیوز) سیلابی صورتحال کے دوران پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو پر مدد کے لئے 800 کالز سنیں اور ضرورت مند شہریوں کی فوری مدد کا انتظام کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق ون فائیو پر گزشتہ 2 روز میں سیلاب سے متعلق 800 سے زائد ہنگامی کالز موصول ہوئیں، سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر  نے ضرورت مند شہریوں کی مدد کیلئے ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر روانہ کیں۔ پنجاب میں ورچوئل پٹرولنگ کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مسلسل سرویلنس جاری ہے، تھرمل ڈرونز سے خواتین، بچوں، بزرگ شہریوں کی فوری محفوظ منتقلی یقینی بنائی گئی، تھرمل ڈرونز کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کا عمل مسلسل جاری ہے۔ سیف سٹیز سینٹرز شہریوں کی حفاظت اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ معاونت میں مصروف ہے، ترجمان نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ون فائیو ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔