سندر: نوجوان نے سابقہ بیوی کو قتل کر کے خود کشی کر لی

08-29-2025

(لاہور نیوز) سندر میں نجی سوسائٹی میں نوجوان نے سابقہ بیوی کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔

پولیس کے مطابق 29 سالہ عفیفہ اپنے والدین کے گھر رہائش پذیر تھی، علی حسن  نے عفیفہ اور اس کے والدین کو تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم  نے سابقہ بیوی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور خود کشی کر لی۔ پولیس نے بتایا کہ علی حسن اپنی بیوی عفیفہ کو  طلاق دے چکا تھا، دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی ہیں۔