ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے 2 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی

08-29-2025

(لاہور نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے 2 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بادل خوب برسے، جس سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا، ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں موسلا دھار بارش نے خنکی کا احساس پیدا کر دیا۔ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 2 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور نشیبی علاقوں میں ممکنہ پانی جمع ہونے سے محتاط رہیں۔ بارش سے جہاں گرمی کا زور ٹوٹا، وہیں شہریوں  نے موسم کی تبدیلی سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیر و تفریح کے مقامات کا رخ کیا۔