پنجاب پولیس کے 7 افسروں کے تبادلے کر دیئے گئے
08-28-2025
(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب نے 7 ڈی ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔
پنجاب پولیس کے جن افسروں کے تبادلے کئے گئے ہیں، ان میں غلام دستگیر کو ڈی ایس پی شاہدرہ آپریشنز، ریحان ضیا ء کو شاہدرہ سے ڈی ایس پی ڈولفن سٹی ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے، عامر ملک کو ڈی ایس پی آپریشنز ٹاؤن شپ جبکہ خرم شہزاد چیمہ کی ڈی ایس پی سول لائنز لاہور تعیناتی کر دی گئی ہے۔ اسی طرح سول لائنز سے آصف خان کو ڈی ایس پی 1 بٹالین 5 پی سی لاہور، عرفان اکبر بٹ کو ڈی ایس پی مزنگ اور کلیم اللہ کو ڈی ایس پی لیگل اوکاڑہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔