کاہنہ: کھیتوں سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہو گیا

08-28-2025

(لاہور نیوز) کاہنہ میں کھیتوں سے انسانی ہڈیوں کا ڈھانچہ برآمد ہونے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق انسانی ڈھانچے کی شناخت کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس نے راہگیر کی اطلاع پر انسانی ڈھانچہ چارہ کی فصل سے برآمد کیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے قاتل کی گرفتاری کیلئے تفتیش شروع کر دی۔ انسانی ڈھانچے کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا، پولیس کا مزید کہنا تھا کہ فرانزک اور پولیس ٹیمیں تفتیش میں مصروف ہیں جلد ہی اصل محرکات سامنے آ جائیں گے۔