رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات میں اضافہ

08-28-2025

(لاہورنیوز) رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2025 میں ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات میں اضافہ ہو گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق ایف بی آر کے محصولات، سٹیٹ بینک کے مالی ذخائر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی کے دوران ترسیلات زر میں 7.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ماہ جولائی میں برآمدات میں 16.2 فیصد اور درآمدات میں 11.8 فیصد اضافہ ہوا، جولائی میں کل بیرونی سرمایہ کاری میں 55 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 6.9 فیصد کا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کے مالی ذخائر 9.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 14.3 ارب ڈالر ہو گئے، ایف بی آر کے محصولات میں 14.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جولائی 2025 میں مہنگائی 11.1 فیصد سے کم ہوکر 4.1 فیصد پر آگئی، 25 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔