دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے باعث دو میٹرو بس سٹیشنز بند

08-28-2025

(لاہور نیوز) دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے باعث دو میٹرو بس سٹیشنز بند کر دیے گئے ہیں۔

سیلابی خطرات کے باعث نیازی اڈہ میٹرو بس سٹیشن اور شاہدرہ میٹرو بس سٹیشن کو  ہر قسم کے مسافروں کے لیے بند کر دیا گیا ہے، مسافروں کو دونوں سٹیشنز کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔             نیازی اڈہ اور شاہدرہ سٹیشنز پر پولیس اور سکیورٹی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور دونوں سٹیشنز کے داخلی اور خارجی راستے بند  کر دیے گئے ہیں۔ شہریوں کو متبادل سٹیشنز استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ دریائے راوی میں بلند سطح کا پانی داخل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، سیلابی صورتحال کے خطرات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اونچے درجے کے سیلاب کے الرٹ کے بعد میٹرو بس سروس کے مزید حصے متاثر ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔