گلشن راوی: کوڑے دان سے نومولود کی نعش ملنے کا معمہ حل، ملزم گرفتار

08-28-2025

(لاہور نیوز) گلشن راوی کے علاقے میں کوڑے کے ڈرم سے نومولود بچے کی نعش برآمد ہونے کا دل دہلا دینے والا معمہ پولیس نے حل کر لیا۔

انویسٹی گیشن پولیس تھانہ گلشن راوی نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن سدرہ خان کے مطابق ملزم  نے اپنی والدہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر نومولود بچے کی نعش کو کوڑے دان میں پھینکا اور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس  نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ایس پی سدرہ خان  نے بتایا کہ گرفتار مرکزی ملزم سے واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، مزید حقائق سامنے آ رہے ہیں، ملزم کے ساتھ ملوث ساتھی خاتون کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں اور توقع ہے کہ وہ جلد قانون کی گرفت میں آ جائے گی۔