لاہور میں بارش کی پیشگوئی، آج درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کا امکان
08-28-2025
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 29 اگست تا 2 ستمبر کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری کے درمیان رہے گا۔ شہر میں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں مگر نمی کی زیادتی کے باعث موسم گرم اور بے حد مرطوب محسوس ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ دھوپ میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال بڑھائیں تاکہ حبس اور گرمی سے بچا جا سکے۔