قادر آباد بیراج بچانے کیلئے ایک اور بند کی قربانی، مزید علاقے زیرآب

08-28-2025

(لاہور نیوز) چناب میں پانی کا بہت بڑا ریلا گزر رہا ہے اور اس کے پیچھے زیادہ بڑا ریلا آ رہا ہے۔

انتظامیہ کو قادر آباد بیراج سے پہلے دریا کے پانی کو سیلاب کی صورت میں سمیٹے رکھنے کے لئے خطیر سرمایہ اور محنت سے بنائے بند میں ایک اور بڑا شگاف ڈالنا پڑ گیا، نیا شگاف علی پور چٹھہ کے علاقہ میں بنائے گئے حفاظتی بند میں ڈالا گیا ہے۔ پہلے یہ اطلاعات آئی تھیں کہ انتظامیہ ایک اور بند توڑنے کی تیاری کر رہی ہے، اگر بیراج کو خطرہ برقرار رہا تو بند میں شگاف ڈال کر بیراج تک آنے والے پانی میں سے کچھ پانی کو ڈائیورٹ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس عمل سے گوجرانوالہ اور منڈی بہاؤالدین ضلع میں مزید بہت سے علاقے زیر آب آ جائیں گے لیکن بیراج بچ جائے گا اور کہیں زیادہ خوفناک سیلاب سے بچنا ممکن ہو جائے گا۔ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے تصدیق کی ہے کہ چناب پر بنے بڑے بیراج قادر آباد بیراج کو بچانے کے لئے حفاظتی بند میں ایک اور شگاف ڈالا جا رہا ہے، انفراسٹرکچر کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔