کم عمر ڈرائیورز کیخلاف سخت کارروائیاں،37 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری
08-27-2025
(لاہور نیوز) کم عمر ڈرائیورز کیخلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کم عمر ڈرائیورز کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے سی ٹی اوز ،ڈی ٹی اوز کو بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ رواں ماہ 18 سال سے کم عمر ڈرائیورز کو 37 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، ٹریفک پولیس لاہور نے 13 ہزار 8 سو سے زائد کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کی، رواں ماہ کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائیوں میں 9 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں بند کی گئیں، کم عمر ڈرائیورز کا 2000 کا چالان کیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ حادثات میں کم عمر ڈرائیورز کی بڑی تعداد شامل ہے جو ناقابل برداشت ہے، نوجوان نسل ہمارا روشن مستقبل ہے ان کا مستقبل تاریک مت بنائیں۔