وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے راوی پل پر پہنچ گئیں

08-27-2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے راوی پل پر پہنچ گئیں۔

چیف سیکرٹری، ریسکیو حکام سمیت دیگر افسران نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں مریم نواز کو چیف سیکرٹری کے علاوہ ریسکیو حکام نے بھی بریف کیا اور امدادی کارروائیوں کے متعلق آگاہ کیا، اِس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے راوی پل سے ہاتھ ہلا کر ریسکیو اہلکاروں کو شاباش بھی دی۔ خیال رہے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیراطلاعات ونشریات پنجاب عظمیٰ بخاری  بھی مریم نواز کے ہمراہ تھیں۔