آصف بلال لودھی کو نیا کمشنر لاہور تعینات کر دیا گیا

08-27-2025

(لاہور نیوز) ڈی سی لاہور سید موسی سے کمشنر کا اضافی چارج واپس لے کر آصف بلال لودھی کو دے دیا گیا، یاد رہے کہ آصف لودھی پہلے بھی کمشنر لاہور رہ چکے ہیں۔

آصف بلال لودھی نے کمشنر لاہور کا چارج سنبھال لیا ہے، آصف بلال لودھی ڈائریکٹر فوڈ، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم اور سیکرٹری واپڈا کی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ آصف بلال لودھی ڈی ایم جی کے 28ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں، آصف بلال لودھی نے سابقہ دور میں 2019 میں 14 ارب کا ٹنل بورنگ منصوبہ، شہر کی جیو ٹیگنگ سمیت لاہور شہر کے دنیا کے مختلف ممالک کے سات شہروں کے ساتھ سسٹر سٹیز معاہدے کرائے۔ انہوں نے بطور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے کنٹرولڈ ایریاز کا ماسٹر پلان، ون ونڈو سیل کی تشکیل کی، لاہور شہر کو سٹی آف لٹریچر کا درجہ دلانے کے لیے کردار ادا کیا جبکہ لاری اڈوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے تین میگا منصوبوں کی منظوری دی تھی۔