رواں مالی سال میں 70 ارب روپے کے ٹیکس اہداف مقرر

08-27-2025

(لاہور نیوز) ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کیلئے 70 ارب روپے کے ٹیکس اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔

ایکسائز حکام  کے مطابق پراپرٹی ٹیکس، موٹر ٹیکس، ایکسائز ڈیوٹی، پروفیشنل ٹیکس اور روڈ ابٹنگ ٹیکس کی مد میں ہدف دئیے گئے ہیں۔ پراپرٹی ٹیکس اور موٹر ٹیکس کی مد میں 33 ارب کا ہدف دیا گیا، پروفیشنل ٹیکس، روڈ ابٹنگ ٹیکس، ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 4 ارب کا ریونیو اکٹھا کیا جائے گا، گزشتہ مالی سال میں 56 ارب کا ہدف حاصل کیا گیا تھا۔ رواں مالی سال میں 14 ارب کا اضافی ہدف دیا گیا، رواں مالی سال میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 25 فیصد اضافہ کیا گیا، اگلے ماہ میں ریجن وائز ٹارگٹ کا اجرا بھی کر دیا جائےگا۔