اساتذہ کی ترقی ٹیچرز سرٹیفکیشن سے مشروط کرنے کا فیصلہ

08-27-2025

(لاہور نیوز) حکومتِ پنجاب نے اساتذہ کی ترقی اور تقرریوں کو ٹیچرز سرٹیفکیشن سے مشروط کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس اقدام کا مقصد تعلیمی معیار کو عالمی سطح کے مطابق بہتر بنانا اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مضبوط کرنا ہے۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو  نے تصدیق کی ہے کہ ٹیچرز سرٹیفکیشن سے متعلق قانون سازی آئندہ ہفتے ایک اہم کانفرنس میں زیرِ غور آئے گی، اس قانون سازی میں برٹش کونسل، جائیکا اور ورلڈ بینک کی مشاورت شامل ہو گی تاکہ بین الاقوامی معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ خالد نذیر وٹو کا کہنا تھا کہ ٹیچرز سرٹیفکیشن کے بعد ہی اساتذہ کو ترقی دی جائے گی اور صرف سرٹیفائیڈ اساتذہ ہی ڈیپوٹیشن پر دیگر اداروں یا ممالک میں خدمات انجام دے سکیں گے۔