گھروں میں نصب ایک سے زائد سنگل میٹرز کا ریکارڈ مرتب کرنے کا آغاز
08-27-2025
(لاہور نیوز) گھروں میں نصب ایک سے زائد سنگل میٹرز کا ریکارڈ مرتب کرنے کا آغاز کر دیا گیا۔
فیلڈ افسران کو صارفین کے شناختی کارڈ نمبر کا اندراج کرنے کا مراسلہ جاری کرتے ہوئے صارفین کے شناختی کارڈ پر نصب میٹرز کی تعداد کا ریکارڈ جمع کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ پی پی ایم سی نے لیسکو سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں سے میٹرز کا ریکارڈ طلب کیا تھا، پاور پلاننگ کمپنی نے تمام کمپنیوں سے ریکارڈ طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ کمپنیوں کی جانب سے نصب میٹرز کی تعداد اور صارفین کا ریکارڈ مرتب کیا جائیگا، ریکارڈ کی بنیاد پر زیادہ میٹرز کو پروٹیکٹڈ کیٹیگری کیلئے نصب کرنے کی نشاندہی ہو سکے گی۔ اس طرح پروٹیکٹڈ کیٹیگری کیلئے نصب میٹرز پر نیپرا قوانین کے تحت کارروائی کی جا سکے گی، قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے صارفین کیخلاف حکومتی فیصلے کی روشنی میں کارروائی ہو گی۔