ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم اپنانا تمام ریگولیٹڈ اداروں کیلئے لازمی قرار
08-27-2025
(ویب ڈیسک) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ملک میں نان بینکنگ مالیاتی اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 31 اکتوبر 2025 تک ڈیجیٹل پیمنٹ سلیوشنز کو لازمی طور پر اپنائیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق اس اقدام کا مقصد پاکستان میں کیش لیس اکانومی کو فروغ دینا اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو مستحکم بنانا ہے، تمام لائسنس یافتہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کاروباری مقامات پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام نصب کریں۔ اداروں کیلئے "راست" کیو آر کوڈ اپنانا اور اسے نمایاں طور پر آویزاں کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، یہ ہدایات نان بینکنگ فنانس کمپنیوں، انشورنس کمپنیوں اور سکیورٹیز بروکرز پر لاگو ہوں گی۔