بالاج ٹیپو قتل کیس، مفرور ملزم گوگی بٹ شامل تفتیش
08-27-2025
(ویب ڈیسک) امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم ملزم خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ شامل تفتیش ہو گیا۔
بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، قتل کیس میں نامزد ملزم خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کیس میں شامل تفتیش ہو گیا۔ گوگی بٹ سی سی پی او آفس میں پیش ہوا، بالاج ٹیپو قتل کیس کے حوالے سے پولیس نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے رکھی ہے، مقدمہ میں گوگی بٹ کو مفرور ہونے کی وجہ سے اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔