پنجاب کی جھیلوں کو سیاحت کے مراکزبنا رہے ہیں: وزیرِاعلیٰ مریم نواز

08-27-2025

(لاہور نیوز) وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جھیلیں ہماری ثقافت،سیاحت اور ماحول کی شناخت ہیں، پنجاب کی جھیلوں کو سیاحت کے مراکز بنا رہے ہیں۔

وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے جھیلوں کے عالمی دن  پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جھیلیں قدرت کا حسن اور حیاتیاتی زندگی کا استعارہ ہیں،جھیلیں پانی، حیاتیاتی تنوع اور ماحول کی ضامن ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ خوشاب ،کلر کہار اور دیگر علاقوں کی قدرتی جھیلوں کو محفوظ اور اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، جھیلوں کا قدرتی ماحول محفوظ رکھنا  اولین ترجیح ہے، پنجاب سیاحتی ترقی اور قدرتی توازن کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، بہتر مستقبل کے لیے جھیلوں کو محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔