سندر: خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے کم سن بچی جاں بحق
08-26-2025
(لاہور نیوز) سندر کے علاقہ رنگیل پور گاؤں میں خستہ حال مکان کی چھت زمین بوس ہونے سے ملبے تلے دب کر کمسن بچی دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 5 سالہ ارفع مسیح دم توڑ گئی جبکہ اسکا والد شدید زخمی ہو گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ زخمی 40 سالہ منظور مسیح طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔