وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ
08-26-2025
(لاہور نیوز) وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور ڈسپوزل سٹیشنز کی صفائی سمیت مشینری و عملہ کو متحرک رہنے کی ہدایات دیں۔
ڈی ایم ڈی عبدالطیف بھی وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز کے ہمراہ تھے، وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد نے کلمہ چوک انڈر پاس اورمین بلیوارڈ گلبرگ سمیت مختلف ایمرجنسی ریلیف کیمپس کا دورہ کیا۔ وائس چیئرمین واسا نے ڈسپوزل سٹیشنز کی صفائی کو یقینی بنانے، تمام ڈسپوزل سٹیشنز کی سکرینوں کو صاف رکھنے اور تمام ڈسپوزل سٹیشنز پر جنریٹرز کو سٹینڈ بائی رکھنے کے ساتھ ساتھ فیول کی فراہمی بھی یقینی بنانے کی ہدایات کی۔ وائس چیئرمین واسا نے لبرٹی چوک مون سون کیمپ کا دورہ کیا، تمام کیمپس پر مشینری و عملہ کو متحرک رہنے کی ہدایات کی اور واٹر ٹینک پر صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔