لاہور: نیلا گنبد زیر زمین پارکنگ پلازہ، کمپنیوں کی پری کوالیفکیشن کا عمل شروع
08-26-2025
(لاہور نیوز) ٹیپا کے منصوبہ نیلا گنبد زیر زمین پارکنگ پلازہ کیلئے کمپنیوں کی پری کوالیفکیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
چار تعمیراتی کمپنیوں نے چینی کمپنیوں کے اشتراک سے پری کوالیفکیشن کیلئے درخواستیں دی ہیں، زیڈ کے بی، رانا جعفر اینڈ کمپنی نے چینی کمپنیوں کے اشتراک سے درخواست دی، کنگ کنکریٹ اور چودھری شفیق اینڈ کو نے چینی کمپنی کے اشتراک سے درخواستیں دی ہیں۔ حبیب کنسٹرکشن سروسز اور بشیر اینڈ کمپنی نے بغیر اشتراک کے سنگل کمپنی درخواست جمع کرائی، نیلا گنبد پارکنگ پلازے کے لئے غیر ملکی کمپنی کا اشتراک لازم قرار دیا گیا تھا۔ ٹیپا ایک ہفتہ میں پری کوالیفکیشن کا کام مکمل کرکے ٹیندر کے لئے بڈز طلب کرے گا جبکہ ٹیکنکل اور فنانشنل بنیادوں پر پوری اترنے والی کمپنیوں کی حتمی بڈ تصور کی جائے گی۔