پنجاب آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر اکاؤنٹس کی ٹرانسفر کے خلاف درخواست ملتوی

08-26-2025

(لاہور نیوز) پنجاب آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر اکاؤنٹس کی تبادلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز شیخ  نے کی، تاہم عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔ درخواست مقبول احمد رانا کی جانب سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انہیں حال ہی میں ڈائریکٹر اکاؤنٹس کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا مگر کچھ ہی عرصے بعد ڈی جی خان ٹرانسفر کر دیا گیا جو کہ بلاجواز اور غیر قانونی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرانسفر آرڈر پر عمل درآمد روکا جائے اور درخواست گزار کو عہدے پر کام جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر قانونی دلائل طلب کر لئے اور کیس کی مزید سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔