لاہور: جوئے میں ملوث 2511 ملزمان گرفتار، 644 مقدمات درج

08-26-2025

(ویب ڈیسک) لاہور پولیس جوئے کے اڈوں ،آن لائن گیمبلنگ میں ملوث عناصر کی سرکوبی کیلئے سر گرم، رواں سال جوئے کیخلاف کارروائیوں میں 2511ملزمان گرفتار، 644 مقدمات درج کئے گئے۔

گرفتار ملزمان سے 1کروڑ20لاکھ روپے سے زائد کی داؤ پر لگی رقم برآمد کی گئی، سی سی پی اولاہور نے جوئے میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا حکم دے دیا۔ نوجوانوں کو جوئے کی ترغیب دینے والے سوشل میڈیا اکاونٹس پر کڑی نظر رکھنے کاحکم بھی دیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے  کہ جوئے میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزمان کی نگرانی کی جائے، افسران جوئے کے اڈوں ،آن لائن گیمبلنگ کی نشاندہی کیلئے آئی ٹی ماہرین کی خدمات سے استفادہ کریں ۔ سی سی پی او نے ہدایت کی ہے کہ آن لائن فراڈ میں ملوث ایپلی کیشنز کیخلاف کارروائی کی جائے، نوجوان نسل کو جوئے میں ملوث کرنے والے عناصر کونشان عبرت بنایا جائے گا،لاہور پولیس جرائم کے تدارک کیلئے پوری طرح مصروف عمل ہے۔