ملت پارک پولیس کی کارروائی: 3 پتنگ فروش گرفتار ، پتنگیں، چرخیاں برآمد
08-25-2025
(لاہور نیوز) ملت پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 پتنگ فروش گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ ملت پارک پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں عامر، شہروز اور فیصل شامل ہیں، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے سیکڑوں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔