ڈیفنس: سکول میں چھٹی کے طالبعلم پر تشدد: مقدمہ درج ، استاد گرفتار
08-25-2025
(لاہور نیوز) ڈیفنس سی کے علاقہ میں سکول کے استاد کا طالب علم پر مبینہ تشدد، پولیس نے مقدمہ درج کر کے استاد کو حراست میں لے لیا۔
نجی سکول کے استاد ثمر نے طالب علم فہد کو مبینہ طور پر چھڑی سے تشدد کا نشانہ بنایا، چھٹی جماعت کے طالب علم فہد کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔ متاثرہ طالبعلم کے والد عبد الرزاق کی جانب سے کارروائی کیلئے تھانہ ڈیفنس سی میں جمع کروائی جانے والی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے استاد ثمر عباس کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضاکےنوٹس پرایس ایچ اوڈیفنس سی نے کارروائی کی، ایس پی کینٹ نے کہا کہ تمام استادطالب علموں سے پیار ،محبت اور شفقت سے پیش آئیں، بچوں پرتشددکرنیوالوں کوکیفرکردارتک پہنچایا جائیگا۔