گرین ٹاؤن: گھر کے واش روم سے 50 سالہ شخص کی نعش برآمد

08-25-2025

(لاہور نیوز) گرین ٹاؤن کے علاقہ باگڑیاں چوک کے قریب ایک گھر کے واش روم سے 50 سالہ شخص کی نعش برآمد ہو گئی۔

ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت 47 سالہ ظہیر احمد کے نام سے ہوئی ہے، اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر طبی موت لگتی ہے، اصل حقائق مزید تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے تاہم پولیس  نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔