بانی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل ہو گی
08-25-2025
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل ہو گی۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہو گی، عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو آگاہ کر دیا۔ واضح رہے کہ اس قبل کیس کی 3 سماعتیں ملتوی کر دی گئی تھیں، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں 10 بجے ہو گی۔