ریسکیو ہائی الرٹ، فلڈ ریلیف کیمپ قائم: دریائے راوی میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
08-25-2025
(لاہور نیوز) مون سون بارشوں کے پیش نظر دریائے راوی میں سیلاب کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دریا میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنےکیلئے ریسکیو ہائی الرٹ، فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے، دریائے راوی میں ریسکیو عملہ تمام حفاظتی سامان کے ساتھ موجود ہے۔ ریسکیو کے مطابق شاہدرہ کے مقام پر 21 ہزار کیوسک پانی موجود ہے، 30 سے 40 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ متوقع ہے تاہم سیلابی صورتحال کے باعث شہری دریائے راوی پر آنے سےگریز کریں جبکہ دریائے راوی میں نہانے پر دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔