وزیر ریلوے کا ٹرینوں میں عالمی معیار کے موبائل چارجنگ پورٹس لگانے کا حکم

08-25-2025

(لاہور نیوز) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ٹرینوں میں موبائل چارجنگ پورٹس لگانے کا حکم دے دیا۔

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا  جس میں سی ای او ریلوے سمیت شعبہ مکینیکل کے افسروں نے  شرکت کی، اس موقع پر وزیر ریلوے نے ٹرینوں میں عالمی معیار کے موبائل چارجنگ پورٹس لگانے کی ہدایت کی اور شعبہ مکینیکل کو اپ لفٹ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے احکامات دیئے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ کوئی چیز انڈر کارپٹ نہ کی جائے رات دن محنت کرنا ہو گی، تھرڈ پارٹی ایویلیو ایشن کے بغیر کوئی پرزہ نہ خریدا جائے، تمام انجنوں میں ایونٹ ریکارڈر کی موجودگی لازم بنائی جائے جبکہ پنکھوں اور لائٹس کے معیار پر بھی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے حکم دیا کہ ہیڈ کوارٹر میں 7 دن جبکہ وزارت میں 3 دن سے زائد فائل نہیں رکنی چاہیے۔