پنجاب دھی رانی پروگرام اب قیدیوں کی بیٹیوں کیلئے اُمیدکی نئی کرن بنے گا

08-25-2025

(لاہور نیوز) پنجاب دھی رانی پروگرام اب قیدیوں کی بیٹیوں کیلئے اُمیدکی نئی کرن بنےگا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے دھی رانی پروگرام کا دائرہ کار قیدی افراد کی بیٹیوں کیلئے بڑھا دیا گیا ہے، محکمہ سوشل ویلفیئر کی تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو بھی اس ضمن میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ قیدیوں کے ڈیٹا کو بھی "دھی رانی پروگرام" کیلئے لازم قرار دیا گی اہے۔ لیگی رہنما سہیل شوکت بٹ نے بتایا کہ ملتان ڈویژن سے ابتک 124 قیدیوں کی درخواستیں موصول ہوئیں جس میں قیدیوں  نے اپنی بیٹیوں کی شادیاں "دھی رانی پروگرام" کے تحت کرانے کی اپیل کی۔