وائلڈ لائف رینجرز کی غیر قانونی شکاریوں کیخلاف کارروائیاں، 25 ملزموں کیخلاف چالان

08-25-2025

(لاہور نیوز) محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے غیر قانونی شکاریوں کیخلاف کارروائیاں، وائلڈ لائف رینجرز نے 25 ملزمان کے چالان کر ڈالے۔

بٹیر و دیگر جنگلی پرندوں کی غیر قانونی ہنٹنگ پر چالان کیے گئے، کارروائی میں 27 بٹیر کے ہنٹنگ گیئرز قبضہ میں  لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی، اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجرز  نے ناجائز شکار بٹیر کے 4 ہنٹنگ گیئرز بر آمد کئے، فاختہ کے 3 غیر قانونی شکاریوں کو ایک لاکھ روپے کے جرمانہ عائد کئے۔ ایک فینسی برڈ ڈیلر کو 25 ہزار جرمانہ کیا جبکہ پرندے قدرتی ماحول میں آزاد کر دئیے تاہم بٹیر کے 3 غیر قانونی نیٹرز کو بھی گرفتار کیا اور ان پر 10 ہزار جرمانہ عائد کیا۔