ڈولفن سکواڈ کی کارروائیاں: سنیچنگ، ڈکیتی و چوری کے 8 عادی ملزمان گرفتار
08-25-2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں عادی مجرموں کیخلاف سپیشل آپریشن جاری، ڈولفن سکواڈ نے پولیس کو مطلوب سنیچنگ، ڈکیتی اور چوری کے 8 عادی ملزمان گرفتار کر لئے۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے سبزہ زار، نواں کوٹ، داتا دربار میں کارروائیاں کی، ہنجروال و دیگر جگہوں سے 8 مشکوک افرادکو راؤنڈاپ کر لیا گیا، مشکوک اشخاص ریکارڈ کے مطابق عادی ملزم نکلے۔ ملزم سنگین جرائم میں ملوث اور مختلف گروہوں کے سرغنہ ہیں، ملزمان ندیم 44، نعیم 45، علی 71، اللہ دتا 45، زوہیب 62 سے زائد ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے، حمزہ 51، عاطف 74 اور شہزاد 45 سے زائد راہزنی و ڈکیتی کے سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ گرفتار ملزموں کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ نواں کوٹ، سبزہ زار، داتا دربار سمیت شیراکوٹ دیگر متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔