لاہور پولیس نے رواں سال سنگین جرائم میں ملوث 2 ہزار سے زائد گینگز کا خاتمہ کر ڈالا

08-25-2025

(لاہور نیوز) لاہورپولیس کی سنگین جرائم میں ملوث گینگز کیخلاف کارروائیاں جاری، رواں سال سنگین جرائم میں ملوث 2107 گینگز کا قلع قمع کر دیا۔

4651 گینگ ممبرز گرفتار ہوئے جبکہ بڑے پیمانے پر ریکوریاں ہوئیں، گرفتار ملزمو ں سے 1 ارب 12 کروڑ 53 لاکھ سے زائد کی ریکوری کی گئی، ملزموں   سے 16 کاریں، 3196 موٹر سائیکلیں اور  105دیگر گاڑیاں برآمد ہوئیں جبکہ ملزموں  سے 283 تولے سونا، 4772 موبائل فونز اور 55 لیپ ٹاپس بھی برآمد ہوئے۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ سنگین جرائم میں ملوث گینگز کو قانون کے شکنجے میں لایا جا رہا ہے، مال مسروقہ کو قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جا رہا ہے، منظم جرائم پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔