اومیگا تھری کی کمی خواتین کو کس ذہنی بیماری میں مبتلا کرسکتی ہے؟جانئے
08-25-2025
(ویب ڈیسک)ماہرین نے اومیگا تھری کی کمی کے باعث ممکنہ طور پر ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے سے متعلق تحقیق جاری کردی۔
ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہنا ہے کہ خواتین میں، خاص طور پر میینوپاز کے بعد ہارمونی تبدیلیوں کی وجہ سے دماغی کمزوری اور الزائمر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اگر اس دوران اومیگا تھری کی کمی ہو تو یادداشت کمزور ہونا, دماغی خلیوں کی مرمت میں رکاوٹ, دماغ میں غیر معمولی پروٹین (amyloid plaques) کا جمع ہونا, سوجن اور oxidative stress میں اضافہ، یہ سب عوامل الزائمر اور دیگر ڈیمینشیا کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔