شفیق آباد: سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں دو ملزمان ہلاک

08-24-2025

(لاہور نیوز) شفیق آباد اور بادامی باغ میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مطابق شفیق آباد اکرم پارک میں مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، کراس فائرنگ میں ایک ملزم عمران مارا گیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بادامی باغ سبزی منڈی پل کے قریب بھی موٹرسائیکل سوار ملزم مارا گیا، ملزم کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔