لاہور سمیت پاکستان بھر میں ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیؐ 6 ستمبر کو ہو گی

08-24-2025

(لاہور نیوز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ماہ ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاوّل 26 اگست بروز منگل جبکہ 12ربیع 6 ستمبر بروز ہفتہ کو ہو گی۔

ماہ ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاوّل 26 اگست بروز منگل جبکہ 12ربیع 6 ستمبر بروز ہفتہ کو ہوگی۔ ماہ ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شہرقائد میں ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان شریک تھے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جبکہ چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کیا۔