باغبانپورہ: نوجوان کی پراسرار ہلاکت، ورثاء کا دوستوں پر قتل کا الزام
08-24-2025
(لاہور نیوز) باغبانپورہ کے رہائشی نوجوان کی پراسرار ہلاکت پر کئی سوال اٹھ گئے، ورثاء نے قتل میں دوستوں کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کر دیا۔
پولیس کے مطابق اشفاق دوستوں کے ہمراہ رکشہ پر قصور گیا تھا تاہم اسکی لاش رائیونڈ سے برآمد ہوئی، متوفی کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ اسکے دوست مبینہ طور پر اشفاق کی موت کے ذمہ دار ہیں، انہیں شبہ ہے کہ انکے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں پر کارروائی کی جا رہی ہے جلد ہی اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔