لاہور: موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ، ماڈل ٹاؤن ڈویژن سر فہرست
08-24-2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں مختلف جگہوں پر ڈاکوؤں کی جانب سے جھپٹا مار کر موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ، رواں سال شہریوں سے 332 موبائل فون چھین لئے گئے تاہم ماڈل ٹاؤن ڈویژن موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں سرفہرست رہی۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دوران ڈاکوؤں کی جانب سے جھپٹا مار کر شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون چھینے جانے کے 332 مقدمات درج ہوئے، موبائل فون چھن جانے کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 68 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا۔ کینٹ ڈویژن میں 60، سٹی ڈویژن میں موبائل فون چھینے جانے کے 60 مقدمات درج ہوئے، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 54 اور صدر ڈویژن میں موبائل فون چھن جانے کی 50 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ اسی طرح سول لائنز ڈویژن میں 38 شہریوں سے جھپٹا مار کر موبائل فون چھینے گئے، ذرائع کے مطابق موبائل فون چھینے جانے کے واقعات درج شدہ مقدمات سے زیادہ ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی متاثرین خواری سے بچنے کیلئے اندراج مقدمہ کی درخواست ہی جمع نہیں کراتے۔