مناواں: گھریلو جھگڑا پر شوہر کے ہاتھوں 60 سالہ بیوی قتل
08-24-2025
(لاہور نیوز) مناواں کے قریب الرحیم گارڈن میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر چھریوں کے وار کر کے اپنی 60 سالہ بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق گھریلو جھگڑے پر شوہر نے چھریوں کے وار کر کے اپنی ضعیف العمر بیوی کو زخمی کر دیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مقتولہ عزیزہ بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شاہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کے اصل حقائق ملزم کی گرفتاری کے بعد سامنے آئیں گے، ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جلد ہی ملزم پولیس کی حراست میں ہو گا۔