ڈولفن سکواڈ کا ون ویلرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 26 ملزمان گرفتار
08-24-2025
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ کی جانب سے ون ویلرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، شہر لاہور کی سٹرکوں پر اپنی اور دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے والے 26 ون ویلرز کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق مختلف علاقوں سے ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرنیوالے 26 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان شاہراہ عام پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کر رہے تھے۔ ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ فیرز پور روڈ، جیل روڈ اور کینال روڈ سمیت دیگر مختلف جگہوں سے ملزمان کو حراست میں لیا، ملزمان کو تھانہ نشتر کالونی، ڈیفنس بی، ہربنس پورہ اور گارڈن ٹاؤن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔