لاہور: این اے 129 ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی تاحال امیدوار فائنل نہ کر سکی

08-24-2025

(لاہور نیوز) حلقہ این اے 129 ضمنی الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف تاحال امیدوار کے نام پر فیصلہ نہ کر سکی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے حماد اظہر کو امیدوار کے چناؤ کا اختیار دیا تاہم حماد اظہر پر قائم مقدمات کے باعث انہیں قانونی پیچیدگیوں کا خدشہ ہے۔  حماد اظہر پر قائم کیسز کی وجہ سے وہ خود الیکشن میں حصہ لیں گے یا نہیں؟ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا ہے، ذرائع کے مطابق اویس انجم یا ارسلان احمد کو ٹکٹ دینے پر بھی غور جاری ہے تاہم پی ٹی آئی کو (25 اگست) کل شام تک امیدوار کا نام فائنل کرنا ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر (مرحوم) کی وفات کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی ہے۔