جسٹس عابد عزیز شیخ نے لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

08-24-2025

(لاہور نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی بیرونِ ملک روانگی کے بعد جسٹس عابد عزیز شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس کےعہدے کا حلف اٹھا لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں جسٹس شمس محمود مرزا نے ان سے حلف لیا، تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز، بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران، وفاقی وصوبائی لاء افسران، وکلا ءاورعدالتی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ججز اور وکلاء نے جسٹس عابد عزیز شیخ کو قائم مقام چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے غیر ملکی دورے پر روانگی کے باعث جسٹس عابد عزیز شیخ کو قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کیا گیا ہے۔