نواب ٹاؤن میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ سے اجتماعی زیادتی

08-24-2025

(لاہور نیوز) نواب ٹاؤن کے علاقے میں گھریلو ملازم نے 14 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں مبینہ طور پر 14 سالہ گھریلو ملازمہ کو بنگلے پر کام کرنے والے ملازم نے ساتھیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جس کی ایف آئی آر میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ بیٹی کو ثمر رانا نامی شہری کے گھر کام کے لیے رکھوایا تھا، جہاں گھر کے دوسرے ملازم بابر نے ساتھیوں سے ملکر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔