ایف آئی اے ان ایکشن:ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 انسانی سمگلرز گرفتار
08-23-2025
(لاہور نیوز) ایف آئی اے لاہور زون کا انسانی سمگلرز کے گرد گھیرا تنگ، ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 انسانی سمگلرز گرفتار کر لیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت محمد منیر حسین، عبدالرحیم اور شہروز علی کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 30 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے۔ گرفتار ملزم محمد منیر حسین ایف آئی اے کو سال 2020 سے مطلوب تھا، گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائے گئے، ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے، ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔