اچھرہ بازار کی اپ لفٹنگ پر 80 کروڑ روپے خرچ کرنے کا فیصلہ

08-23-2025

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے تجاوزات کے خاتمے کے بعد بازاروں کی بحالی کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے اچھرہ بازار کی اپ لفٹنگ پر 80 کروڑ روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت نےبازارکی خوبصورتی کیلئے80 کروڑ کی منظوری دے دی،80 کروڑ روپے سیوریج سسٹم کی بہتری ، گلیوں کی پختگی ، سٹریٹ لائٹس پر خرچ ہونگے، پنجاب حکومت بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کےتحت بازاروں کوخوبصورت بنا رہی ہے۔ دوسری جانب دکاندار حکومت کے فیصلے سے ناخوش  ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ کاروبارختم کرنے کے بعد80 کروڑ روپے خرچ کرنے سے دکانداروں اورریڑھی والوں کو کچھ نہیں ملنا ،دو ماہ سے گلیوں کی پختگی ہورہی ہے لیکن ابھی تک مکمل نہیں ہوئی۔